افسر شاہی نہیں عوام کی طاقت سے انتخاب جیتوں گا، سینیٹر سعید غنی
کراچی (اسٹاف رپورٹر) پیپلز پارٹی کے پی ایس 114 کے امیدوار سینیٹر سعید غنی نے کہا ہے کہ افسر شاہی نہیں عوام کی طاقت سے انتخاب جیتوں گا، بغیر ثبوت الزام تراشی عمران خان کا منشور ہے۔ایم کیو ایم کے امیدوار کی مہم مئیر کراچی اور ڈی ایم سی چیئرمین چلا رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پی ایس 114 میں مختلف کارنرز میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ سینیٹر سعید غنی نے آرچ بشپ جوزف کوٹس سے ملاقات بھی کی اورآرچ بشپ جوزف کوٹس نے سعید غنی کے ساتھ عید کی خوشی میں کیک بھی کاٹا۔سینیٹر سعید غنی نے کہا کہ میری انتخابی مہم عوام چلا رہی ہے۔پی ٹی آئی حلقے میں بے دریغ پیسہ استعمال کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ افسر شاہی نہیں عوام کی طاقت سے انتخاب جیتوں گا۔ بغیر ثبوت الزام تراشی عمران خان کا منشور ہے۔ متحدہ امیدوار کی مہم مئیر کراچی اور ڈی ایم سی چیئرمین چلا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ عوامی حمایت سے محروم لوگ کے ایم سی وسائل اور دولت کے بل پر مہم چلا رہے ہیں۔ عوام نے پی ٹی آئی کو رد کر دیا تو اب الزام تراشی سے کام لیا جارہا ہے۔ پی ٹی آئی اور متحدہ الزام تراشی میں ایک دوسرے کا ثانی نہیں رکھتے۔ پاکستان کی ترقی میں مسیحی برادری نے ہمیشہ اہم کردار ادا کیا۔انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم کا خوف ختم ہونے کے بعد پہلی بار شہری آزاد فضا میں ووٹ ڈالیں گے۔ ہر قدم پر مسیحی برادری کے تعاون پر شکریہ ادا کرتا ہوں۔ متحدہ و پی ٹی آئی 9 جولائی کو بھی الزام تراشی کرتے نظر آئیں گی۔ امن آیا ہے تو ایم کیو ایم کی مشکلات بھی بڑھ گئی ہیں۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کو سیاست میں گالی کلچر متعارف کرانے کا کریڈٹ جاتا ہے۔ دس بار جماعتیں بدلنے والے بھی آج اصولوں کی بات کر رہے ہیں۔پی ٹی آئی حلقے میں پیسے دے کر بھی حمایت حاصل نہیں کر پارہی۔ کراچی والے عمران کو 9 جولائی کو پھر مسترد کردیں گے۔ میرے حلقے میں صرف پی ٹی آئی کا ایک کونسلر وہ بھی متحدہ کے ساتھ ہے۔ غیر قانونی فنڈنگ والوں کے منہ پر اصول لفظ ججتا نہیں ہے۔میرا مقابلے میں امیدوار 9 جولائی کے بعد نظر بھی نہیں آئیں گے۔ محسوس ہورہا ہے متحدہ اور پی ٹی آئی مقامی لوگوں کوفتح کرنے آئے ہیں۔میرے حلقے میں غریب ضرور ہیں بے ضمیر نہیں ہیں، دولت والے مایوس ہوں گے۔