شام: داعش کے زیر انتظام جیل پر فضائی حملہ، 42قیدی ہلاک

شام: داعش کے زیر انتظام جیل پر فضائی حملہ، 42قیدی ہلاک

  

دمشق( آن لائن) شام میں داعش کے زیر قبضہ ایک قصبے المیادین میں واقع جیل پر فضائی حملے میں بیالیس قیدی ہلاک ہوگئے ہیں۔برطانیہ میں قائم شامی رصدگاہ برائے انسانی حقوق نے اطلاع دی ہے کہ اس حملے کے بارے میں یقین کیا جاتا ہے کہ یہ امریکا کی قیادت میں اتحاد کے لڑاکا طیاروں نے کیا ہے جبکہ اتحاد کے ایک ترجمان نے کہا ہے کہ اس واقعے کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔رصد گاہ کے مطابق المیادین میں واقع ایک عمارت پر فضائی بمباری کی گئی تھی اور وہاں موجود قیدی ہلاک اور زخمی ہوگئے ہیں۔داعش اس عمارت کو ایک جیل کے طور پر استعمال کررہے تھے۔

مزید :

عالمی منظر -