’’ٹائم میگزین‘‘ کا ٹرمپ کے گالف کلبوں میں لگی نقلی سرورق کی تصاویر ہٹانے کامطالبہ

’’ٹائم میگزین‘‘ کا ٹرمپ کے گالف کلبوں میں لگی نقلی سرورق کی تصاویر ہٹانے ...

  

واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک)امریکی جریدے ٹائم نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے کہا ہے کہ وہ اپنے گالف کلبوں سے جریدے کی نقلی سر ورق کی تصاویر کو ہٹائیں جن پر ان کی تصویر ہے۔امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کے فلوریڈا کے گالف کلب میں ٹائم میگزین کا سرورق فریم ہو کر لگا ہوا ہے جس پر ٹرمپ کی تصویر ہے ، یہ تصویر ٹرمپ کے چار گالف کلبوں میں فریم کر کے لگائی گئی ہے۔ٹائم میگزین کی ترجمان کا کہنا ہے یکم مارچ 2009 کی یہ تصویر ٹائم میگزین کے کسی بھی فارمیٹ میں نہیں چھپی، اس تاریخ کے اصل میگزین کے سر ورق پر اداکارہ کیٹ ونسلیٹ کی تصویر تھی،میں تصدیق کرتی ہوں کہ ٹائم کا یہ سر ورق اصل نہیں ہے۔

مزید :

صفحہ آخر -