29کمپنیوں کو کوٹہ الاٹ کرنے میں کسی کا دباؤ قبول نہیں کیا گیا ،خالد مسعود

29کمپنیوں کو کوٹہ الاٹ کرنے میں کسی کا دباؤ قبول نہیں کیا گیا ،خالد مسعود

لاہور(ڈویلپمنٹ سیل) پرائیویٹ حج سکیم کے لیے نئے ٹور آپریٹرز کو کوٹہ سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں میرٹ پر دیا گیا ہے 29کمپنیوں کو کوٹہ الاٹ کرنے میں کسی کا دباؤ قبول نہیں کیا گیا وفاقی سیکرٹری مذہبی امور خالد مسعود چودھری نے سیاسی دباؤ یا صرف نمبرز کی بنیاد پر کوٹہ نہیں دیا بلکہ ہر کمپنی کی متعلقہ ڈیپارٹمنٹ سے تحقیقات کروائی گئی ہیں وزارت مذہبی امور کے ذرائع کی روزنامہ پاکستان سے گفتگو،2240کمپنیوں کو ایک کوٹہ ایک ساتھ دینا ممکن نہیں ہے اگلے سال نئی کمپنیوں کو کوٹہ مل سکتا ہے اگر پاکستان کا کوٹہ مزید بڑھ گیا تو،ایک ذمہ دار نے گفتگو کرتے ہوئے روزنامہ پاکستان کو بتایا کہ نئی کمپنیوں کا فسلفہ دو عملی پر مبنی ہے ایک طرف پرانی کمپنیوں کا کوٹہ ختم کرنا چاہتے ہیں دوسری طرف جب ان کو کہا گیا ہے آپ کو ایک سال کے لیے کوٹہ دے دیں تو فرماتے نہیں ایسا نہیں ہو سکتا ،ہمیں مستقل کوٹہ دیا جائے۔

مزید : صفحہ آخر