حج کوٹہ نہ دینے پر نئی انرول کمپنیوں کا اسلام آباد میں دھرنے کا اعلان

حج کوٹہ نہ دینے پر نئی انرول کمپنیوں کا اسلام آباد میں دھرنے کا اعلان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈویلپمنٹ سیل)سپریم کورٹ کے فیصلے کے مطابق 29کمپنیوں کو کوٹہ الاٹ کرنے کے باوجودنئی انرول کمپنیوں کی طرف سے وزارت مذہبی اموراسلام آباد کے دفاتر کے باہر دھرنا دینے کا اعلان ۔صبح9بجے وفاقی سیکرٹری ،جوائنٹ سیکرٹری اور دیگر ذمہ داران کے دفاتر کو بند کرنے کی دھمکی، کوٹہ ملنے تک دھرنا جاری رکھنے کا اعلان،نیو انرول کمپنی ایسوسی ایشن کے رہنما اسلام آباد پہنچ گئے،دلچسپ امر یہ ہے کہ انہی کمپنیوں کے مطالبے پر سپریم کورٹ نے نئی انرول کمپنیوں کو اکاموڈیٹ کرنے کا حکم دیا جس پر وزارت مذہبی امور نے پرانی کمپنیوں کا بلا وجہ بغیر کسی شکایت کے دو سے دس فیصد کوٹہ کاٹ کر نئی کمپنیوں کو دے کر آفر لیٹر جاری کر دئیے ہیں اور ساتھ اعلان کیا ہے کہ سعودی عرب سے کوٹہ ملتے ہی مزید کمپنیوں کو اگلے سال کوٹہ الاٹ کریں گے اس کے باوجود مخصو لابی وزارت کو بلیک میل کرنے پر تلی ہوئی ہے ۔

مزید :

صفحہ آخر -