ایف آئی اے کو فرقہ واریت پھیلانے والوں کیخلاف کارروائی کی ہدایت
اسلام آباد ( آن لائن ) وزیرداخلہ چودھری نثار علی خان نے سوشل میڈیاپرفرقہ واریت پھیلانے کی کوششوں کانوٹس لیتے ہوئے کہا ہے کہ فرقہ واریت کو ہوا د ینے و الے ملک کے دوست نہیں وزیرداخلہ نے ایف آئی اے کو فرقہ واریت پھیلانے والوں کیخلاف کارروائی کی ہدایت کی ہے ۔ وزیرداخلہ نے کہا ہے کہ فرقہ وارانہ تشددکے واقعات پاکستان کے لیے خطرناک ہیں۔ فرقہ واریت کوہوادینے والے ملک کے دوست نہیں علما ئے کرام تفرقہ بازی،مذہبی منافرت پھیلانے والوں کیخلاف آوازاٹھائیں،فرقہ وارانہ ہم آہنگی کے لیے کرداراداکریں وزیرداخلہ نے اکہا کہ ایف آئی ا ے سائبرکرائم ونگ مذموم ایجنڈا کے پیچھے عناصرکی نشاندہی کر ے پاکستان کواس وقت کئی چیلنجزکاسامناہے ۔قومی اتحاد،یگانیت اورہم آہنگی کی جتنی ضرورت آج ہے اتنی کبھی نہیں تھی۔وزیرداخلہ نے وفاقی وزیرمذہبی امورسرداریوسف کوٹیلیفون کیا اور کہا کہ تمام علما ئے کرام کی مشاورت سے مشترکہ آوازاٹھائی جائے اور اس روش کی فوری روک تھام کے لیے متفقہ لائحہ عمل اختیارکیاجائے۔