فیصل آباد اور چلاس میں ٹریفک حادثات، دوخاندانوں کے 11افراد جاں بحق

فیصل آباد اور چلاس میں ٹریفک حادثات، دوخاندانوں کے 11افراد جاں بحق

  

فیصل آباد،گلگت(آئی این پی)فیصل آباد روڈ پر مسافر بس اور وین کے درمیان تصادم کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے 6افراد جاں بحق جبکہ25زخمی ہو گئے۔ جبکہ گلگت کے علاقے چلاس میں کار کھائی میں گرنے سے ایک ہی خاندان کے 5افراد جاں بحق ہو گئے، تفصیلات کے مطابق ننکانہ صاحب سے آنے والے ایک ہی خاندان سے بھری وین فیصل آباد روڈ پر مانانوالہ کے قریب مسافر بس سے ٹکرا گئی۔حادثے میں 4خواتین سمیت 6افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے اور 25افراد زخمی ہوگئے۔ریسکیو ٹیمیوں نے جائے حادثہ سے زخمیوں کو شیخوپورہ ،ننکانہ صاحب اور مانا نوالہ کے اسپتالوں میں منتقل کردیا۔ذرائع کے مطابق،زخمیوں میں سے 5افراد کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔جبکہ چلاس کے قریب کار موڑ کاٹتے ہوئے تیز رفتاری کے باعث بے قابو ہو کر کھائی میں جا گری جس کے نتیجے میں 5افراد لقمہ اجل بن گئے جبکہ ایک شدید زخمی ہے جسے ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے تاہم اس کی حالت بھی تشویشناک ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ بدقسمت کار بونر فارم سے چلاس جا رہی تھی کہ راستے میں ایک مقام پر موڑ کاٹتے ہوئے گہری کھائی میں جا گری۔ کار میں سوار افراد سیاحت کیلئے گلگت جا رہے تھے۔

مزید :

صفحہ آخر -