جدہ، ٹریفک کے خوفناک حادثہ میں پاکستانی خاندان کے 6افراد سمیت 10جاں بحق

جدہ، ٹریفک کے خوفناک حادثہ میں پاکستانی خاندان کے 6افراد سمیت 10جاں بحق

جدہ (محمد اکرم اسد) بیٹے کے ساتھ جدہ سے کوئی ساڑھے تین سو کلو میٹر دور عید و ٹرو کی خوشیاں منا کر مرو والے دن جدہ واپس آنے والی جدہ کی معروف سماجی شخصیت پاکستانی نژاد رانا جاوید محمود کے خاندان جس میں وہ خود ان کی اہلیہ، بیٹا، داماد، بیٹی، بہو اور دیگر کل چھ افراد جدہ سے قریبا 170 کلومیٹر دور رابغ کے نزدیک خوفناک حادثہ کا شکار ہو گئے۔ دوسری جانب سے آنے والی تیز رفتار گاڑی جنگلہ توڑ کر انکی طرف آ گئی تھی جس سے تصادم کے نتیجے میں موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے. دوسری گاڑی میں سوار 4 افراد جنکا تعلق سوڈان سے تھا موقع پر ہی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے. اس طرح جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد دس ہو گئی ہے ۔اس ہولناک واقعہ کی تفصیلات سے آگاہ رانا جاوید کے قریبی دوست چودھری ایوب نے بتایا کہ پاکستان قونصلیٹ کے قونصلر ویلفیئر عبدالباسط نے بھرپور تعاون کرتے ہوئے کاغذی کاروائی کی. انھوں نے کہا کہ تدفین سعودی عرب ہی میں ہوگی. رانا جاوید کا بیٹا جسکے ساتھ وہ عید منا کر آ رہے تھے میں وہ میتوں کی وصولی کے لئے رابغ پہنچ گیا ہے، واقعہ جی اطلاع ملتے ہی ہلال احمر اور شہری دفاع کی ٹیمیں فوری موقع پر پہنچ گئی تھیں جنہوں نے فوری امداد بہم پہنچائی۔ خبر کا جونہی کمیونٹی کو علم ہوا تو ہر کوئی دکھ اور افسوس کے ساتھ سوگوار ہو گیا اور مرحومین کی مغفرت کی دعائیں کرنے لگا۔ ضابطے کی کاروائی کے بعد مرحومین کی تدفین رابغ میں ہی کی جائیگی۔

مزید : صفحہ آخر