نوسر بازوں کے ہاتھوں 2 افراد جاں بحق

نوسر بازوں کے ہاتھوں 2 افراد جاں بحق

لاہور ( خبر نگار) مناواں کے علاقے میں جی ٹی روڈ پر ایک نامعلوم شخص کو مردہ حالت میں دیکھ کر راہگیروں نے پولیس کو اطلاع دی پولیس نے موقع پرپہنچ کر لاش قبضہ میں لے لی۔ اس کی شناخت ابراہیم سکنہ ساہیوال کے نام سے ہوئی۔ دریں اثناء مزنگ کے علاقے میں نوسر بازوں نے 60سالہ شخص کو نشہ آور شے کھلا کر ہلاک کر دیا ۔بتایا گیا ہے کہ مزنگ کے علاقے ٹمپل روڈ پر ایک نامعلوم شخص کو مردہ حالت میں دیکھ کر راہگیروں نے پولیس کو اطلاع دی ۔پولیس نے دونوں لاشیں ورثاء کے حوالے کر دی ہیں

مزید : علاقائی