ساندہ:10کروڑ مالیت کی ہیروئن پکڑ ی گئی

ساندہ:10کروڑ مالیت کی ہیروئن پکڑ ی گئی

  

لاہور (خبرنگار)ساندہ پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف بڑی کارروائی،2ملزمان کو گرفتار کرکے ا ن کے قبضہ سے 10 کروڑکی ہیروئن برآمد کرلی۔ بتایاگیاہے کہ ساندہ پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کرکے دوملزمان کوگرفتارکرلیا۔ایس ایچ او سا ند ہ تیمو ر ملک کاکہنا ہے کہ دونوں ملزمان خود بھی منشیات استعمال کرتے ہیں۔گھرپرچھاپہ مارنے پر 10کروڑ مالیت کی خالص 10کلو ہیروئن برآمدکر لی گئی ہے۔ ہیروئن سپلائی کرنے والاڈیلر ملزم فیصل فرارہونے میں کامیاب ہوگیا۔پو لیس کے مطا بق ملز مان سے تفتیش کی جا رہی ہے ۔فر ار ملز م کی تلا ش جا ری ہے ۔

مزید :

علاقائی -