کاروں میں تصادم ، باپ بیٹا زخمی

کاروں میں تصادم ، باپ بیٹا زخمی

  

لاہور(خبر نگار)غالب مارکیٹ کے علاقہ میں 2 تیز رفتار کاروں میں خوفناک تصادم ہونے سے باپ بیٹا شدید زخمی ہوگئے، ٹکر مارنے والی کار کا ڈرائیور موقع سے فرارلیکن چار ساتھی گرفتار ہوگئے۔جیل روڈ پر واقع صدیق سنٹر کے قریب تیز رفتار کار ایل ای ایف 2423 زِگ زیگ کرتی لبرٹی مارکیٹ کی جانب جا رہی تھی کہ بے قابو ہوکر سامنے سے آنے والی سوزوکی کار ایل ای 7223 میں جا ٹکرائی جس سے سوزوکی کار کی متعدد قلابازیا لگ گئیں۔ خوفناک حادثہ کے باعث سوزوکی کار میں سوار ڈرائیور وقار اور اس کا باپ افتخار شدید زخمی ہوگئے، جنہیں ریسکیو 1122 کے ذریعے قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں ہے ان کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔عینی شاہدین کے مْطابق ہنڈا کار کا ڈرائیور فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا ہے جبکہ اس میں سوار دیگر 4 افراد کو پولیس نے حراست میں لے لیا ہے۔

مزید :

علاقائی -