سبزہ زار، تیز رفتار ٹرک نے 40 سالہ محنت کش کو کچل دیا

سبزہ زار، تیز رفتار ٹرک نے 40 سالہ محنت کش کو کچل دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(خبرنگار) سبزہ زار کے علاقہ میں ٹریفک حادثہ میں زخمی ہونے والا 40 سالہ محنت کش جاں بحق ہو گیا۔ پولیس نے نعش ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ سبزہ زار لیاقت چوک میں چاند رات کو محنت کش 40 سالہ محمد اشتیاق پیدل جا رہا تھا رہا کہ تیز رفتار ٹرک کے ڈرائیور نے اسے بری طرح کچل دیا، اسے میو ہسپتال میں داخل کروایا گیا، گزشتہ روز جانبر نہ ہو سکا۔ پولیس نے نامعلوم ٹرک ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج کر کے کارروائی شروع کر دی ہے۔

مزید :

علاقائی -