شادباغ میں 5سالہ بچہ اور لوئر مال میں نوجوان ڈور پھرنے سے زخمی

شادباغ میں 5سالہ بچہ اور لوئر مال میں نوجوان ڈور پھرنے سے زخمی

لا ہور (خبرنگار)عید کے دنو ں میں شہر بھر میں پتنگ با زی عر وج پر رہی، عید کے پہلے دن شد ید گر می اور ہو ا نہ چلنے کے با عث پتنگ با زی کا رجحان کم رہا،دوسرے اور تیسرے روز روز مو سم خو شگو ار ہو نے کے باعث شہر ی چھتو ں پر چڑ ھ گئے اورخو ب پتنگ با زی کی ۔ پتنگ با زوں کو پکڑ نے کیلئے پو لیس نے کو ئی کار روائی نہ کی ۔مختلف علاقوں میں اکا دکا چھا پے ما رے گئے اور چندگر فتا ریا ں ہوئیں ۔ بتایا گیا ہے کہ شاد باغ کے علاقہ مہر کالونی میں پتنگ کی ڈور پھرنے سے 5 سالہ بچہ عمر شدید زخمی ہو گیا،نیو شا د با غ تا یا جی چو ک میں 10سا لہ بچہ فلک شیر پتنگ کو پکڑ نے کی کو شش میں کھمبے پر چڑ ھ گیا اس کا ہا تھ تا روں سے لگنے پر وہ شد یدجھلس گیا جس کو ہسپتا ل لے جا یا گیا جہا ں اس کی حا لت نا ز ک بیا ن کی جا تی ہے۔ لو ئر ما ل کے علا قہ میں 25سا لہ سلیما ن گلے پرڈور پھرنے سے زخمی ہو گیا جس کو طبی امد اد کیلئے ہسپتا ل داخل کر وا دیا گیا ہے ۔پو لیس نے تینو ں واقعا ت کے مقد ما ت درج کر کے تفتیش شر وع کر دی ۔دریں اثناوزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے شاد باغ کے علاقے میں ڈور پھرنے سے 5 سالہ بچے عمر کے زخمی ہونے کے واقعہ کا سخت نوٹس لیتے ہوئے ڈی ایس پی مصری شاہ ذوالفقار بٹ اور ایس ایچ او شاد باغ ابرارشاہ کو معطل کرنے کا حکم دیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ پابندی کے باوجود پتنگ بازی کے واقعات افسوسناک ہیں۔ وزیر اعلیٰ نے زخمی بچے کو بہترین طبی سہولتیں فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے ۔بتایا گیا ہے کہ شا د با غ کے علاقہ میں عید کے دنوں میں خوب پتنگ بازی ہوئی ۔ تھانہ شاد باغ کو علاقہ میں پتنگ با زی نہ روکنے پر متعد د با ر وارننگ دی جا چکی تھی،مقامی تھا نہ عید کے موقع پر بھی ناکام رہا ہے۔یا د رہے کہ تھا نہ شا د با غ میں عد التی بیلف نے چھا پہ ما ر کر پو لیس کی حر است سے خواتین اور مر دوں کو بھی بر آ مد کیا تھا ۔

مزید : علاقائی