ون ویلنگ نے نوجوان کی جان لے لی ، ٹریفک حادثہ میں موٹر سائیکل سوار جاں بحق

ون ویلنگ نے نوجوان کی جان لے لی ، ٹریفک حادثہ میں موٹر سائیکل سوار جاں بحق

لاہور(خبر نگار) عید الفطر کے موقع پر ٹریفک حادثات میں اضافہ دیکھنے میں آیا۔ دوافراد کے جاں بحق ہونے اور 250افراد شدید زخمی ہوگئے ۔ ہلاک ہونے والے میں 15سالہ ویلرذیشان اور 30سالہ عمر فاروق شامل ہیں جبکہ زخمی ہونے والوں میں 220ون ویلز بتائے گئے ہیں۔ پولیس کے مطابق کیمپس پل پر 15سالہ ذیشان ون ویلنگ کے دوران شدید زخمی ہوگیا ،اسے سروسزہسپتال پہنچا یا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نا لاتے ہوئے دم توڑ گیا ۔بند روڈ پر 30سالہ عمر فاروق عید کے روزٹریفک حادثہ میں ہلاک ہوگیا۔ پولیس کے مطابق عید کے تینوں دنوں میں سب سے زیادہ ون ویلر زخمی ہوئے ۔ جن کی تعداد 220سے زائد بتائی گئی ہے ۔ پولیس کے مطابق اقبال ٹاؤن ڈویژن میں سب سے زیادہ 51نوجوان ون ویلنگ کے دوران زخمی ہوئے۔ جبکہ دوسرے نمبر پر غالب مارکیٹ میں 30ویلرز ، گلبرگ اور ریس کورس کے علاقہ میں 21اور 20ویلرز زخمی ہوئے ہیں۔جبکہ ہربنس پورہ ، مغل پورہ ، شالامار ، مصطفی آباد اور سول لائن سمیت گڑھی شاہو کے علاقہ میں بھی ویلرز ذخمی ہوئے ہیں۔اس کے علاوہ ٹریفک حادثات میں 50سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں جنہیں شہر کے مختلف ہسپتالوں میں داخل کروایا گیا ہے۔

مزید : علاقائی