ڈولفن فورس نے تعاقب کر کے شمالی لاہور میں سرگرم 2ڈاکو مار دیے ، بد اخلاقی کی کوشش پرقتل ہونے والی بچی کا قاتل پولیس مقابلہ میں ہلاک

ڈولفن فورس نے تعاقب کر کے شمالی لاہور میں سرگرم 2ڈاکو مار دیے ، بد اخلاقی کی ...

لاہور(خبرنگار)شادباغ اوربادامی باغ کے علاقوں میں متعد د وارداتیں کرنیوالے 2ڈاکوؤں کو ڈولفن فورس نے فائرنگ کر کے ہلاک کر دیا ۔پولیس نے ملزمان سے مال مسروقہ واسلحہ برآمدکرلیا۔ایس پی مجاہدفیصل شہزادکے مطابق ڈولفن فورس کی نمبرتین ٹیم نے 15کی کال پرڈاکوؤں کاتعاقب کیا،اسی دوران اقبال روڈشادباغ کے قریب ڈاکوؤں نے ڈولفن سکواڈپر فائرنگ کردی۔جوابی فائرنگ سے ایک ڈاکوموقع پردم توڑگیاجبکہ دوسرے کوسروسز ہسپتال منتقل کردیاگیا جو زخموں کی تاب نہ لاتے ہو ئے ہلاک ہو گیا۔پولیس اہلکاروں کاکہنا ہے کہ ڈاکوؤں کے قبضے سے دوپستول، گولیاں،موبائل فونز،لاکھوں روپے اورغیرملکی کرنسی برآمدکرلی گئی ہے۔پولیس کے مطابق ہلاک ایک ڈاکوکی شناخت افتخارعرف طوطی جبکہ اسکے ساتھی کی محمدعلی کے نام سے ہوئی ہے، ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں ملوث تھے ۔

لاہور(خبر نگار)چاند رات کو ہربنس پورہ پولیس نے کم سن زینب کو موت کے گھاٹ اتارنے والے ملزم کو مبینہ پولیس مقابلہ میں پار کردیا۔ملزم عمر اکرام نے محلے دار حامد نواز کی کم سن بیٹی زینب کو اغواء کرکے مبینہ طور پر بداخلاقی کا نشانہ بنانے کی کوشش کی اور بعد میں کم سن بچی زینب کا گلا دبا کر اسے قتل کردیا تھا ۔پولیس کے مطابق دوران گشت دو موٹرسائیکل سواروں سے آمنا سامنا ہوا اور پولیس کے روکنے پر ملزمان نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کردی جس میں جوابی فائرنگ سے ملزمان کھیتوں کی جانب دوڑے اسی دوران ایک ملزم اپنے ہی ساتھی ملزم کی فائرنگ سے ہلاک ہوگیا ۔ہلاک ہونے والے ملزم کی شناخت عمر اکرام کے نام سے ہوئی ہے جو کم سن زینب کے قتل میں پولیس کو مطلوب تھا ۔پولیس کا کہنا ہے کہ نعش کوقبضہ میں لے کر مردہ خانہ بھجوادیا گیا ہے۔

مزید : علاقائی