عثمان خٹک کی عید کے موقع پر پولیس شہدا کے اہلخانہ سے ملاقات ،ملازمین میں عیدی تقسیم کی

عثمان خٹک کی عید کے موقع پر پولیس شہدا کے اہلخانہ سے ملاقات ،ملازمین میں ...

  

لاہور(کرائم رپورٹر) انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب کیپٹن ریٹائرڈ محمد عثمان خٹک عید الفطر کے موقع پر ڈی آئی جی کیپٹن ریٹائرڈ احمد مبین شہید ، کانسٹیبل امین شہیداورکانسٹیبل آصف شہیدکے اہل خانہ سے ملنے چلے گئے ۔ اس موقع پر انہوں نے شہداء کو خراج تحسین پیش کیا ۔ آئی جی پنجاب شہدا کی فیملیز سے گھل مل گئے اورانکے بچوں میں عیدی بھی تقسیم کی ۔اس موقع پر ایس ایس پی ایڈمن لاہور، رانا ایاز سلیم بھی موجود تھے۔نماز عید کے بعد آئی جی پنجاب نے پولیس لائنز کے درجہ چہارم ملازمین میں عید ی تقسیم کی اور شہدائے پولیس کی یادگار پر پھول بھی چڑھائے۔

مزید :

علاقائی -