ڈی ایس پی کا گن مین کانسٹیبل زہریلی شراب پینے سے ہلاک

ڈی ایس پی کا گن مین کانسٹیبل زہریلی شراب پینے سے ہلاک

  

لاہور(خبر نگار)عید کے روز شیرا کوٹ کے علاقہ میں ایک خاتون ڈی ایس پی کا سیکیورٹی گن مین زہریلی شراب پینے کے باعث ہلاک ہو گیا۔ پولیس کے مطابق غوثیہ کا لونی کا رہائشی 34سالہ سجاد محکمہ پولیس میں ملازم اور لاہور کی ایک خاتون ڈی ایس پی سیکیورٹی کا گن مین تھا۔ عید کے روز اپنے گھر میں دوستو ں کے ہمراہ شراب پی رہا تھاکہ اچانک شراب کی زیادتی کے باعث اس کی حالت خراب ہو گئی ۔ اسے بیہوشی کی حالت میں ہسپتال لیجایا گیا لیکن وہ ہسپتال پہنچتے ہی ہلاک ہو گیا ۔ڈاکٹروں کے مطابق پولیس کانسٹیبل کی موت زہریلی شراب پینے کی باعث واقع ہوئی ہے ۔پولیس نے نعش پوسٹمارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کردی ہے ۔

مزید :

علاقائی -