مانگا منڈی،چار سالہ بچی ٹیوب ویل میں گر کر جاں بحق

مانگا منڈی،چار سالہ بچی ٹیوب ویل میں گر کر جاں بحق

مانگا منڈی (نمائندہ خصوصی)مانگا منڈی کے نواحی گاؤں قلعہ تمولی کا میں 4سالہ بچی امبر کھیلتے ہوئے ٹیوب ویل میں گر کر جاں بحق تفصیلات کے مطابق مانگا منڈی کے نواحی گاؤں قلعہ تمولی کا میں حاکم کی 4سالہ بیٹی امبر کھیلتے ہوئے ٹیوب ویل کے کنوے میں گرکر جان بحق ہو گئی ۔ ذرائع سے مطابق مانگا منڈی کے نواحی گاؤں قلعہ تمولی کا میں حاکم کی 4سالہ بیٹی امبر اپنی سہیلیوں کے ساتھ گھر کے قریب پانی والے ٹیوب ویل کے کنوے میں گر گئی اور جاں بحق ہو گئی،بچی کو سپرد خاک کر دیا گیا،اس موقع پر ہر آنکھ آشکبار تھی ۔

مزید : علاقائی