وزیراعظم کی بارشوں میں احتیاطی تدابیر اور اقدامات کرنے کی ہدایات جاری

وزیراعظم کی بارشوں میں احتیاطی تدابیر اور اقدامات کرنے کی ہدایات جاری

  

اسلام آباد( آن لائن ) وزیراعظم محمد نواز شریف نے نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ (این ڈی ایم اے) اور تمام صوبائی حکومتوں کو ہدایت کی ہے کہ ملک میں جاری پری مون سون بارشوں کے سلسلہ کے پیش نظر فوری احتیاطی تدابیر اور اقدامات کریں۔ وزیراعظم آفس سے گزشتہ روز جاری ہونے والے بیان کے مطابق وزیراعظم محمد نواز شریف نے کہا کہ اس سلسلہ میں ملک بھر میں ہنگامی بنیادوں پر ضروری اقدامات کئے جائیں تاکہ کسی بھی قسم کے ممکنہ نقصان سے بچا جا سکے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ خطرے والے علاقوں کے رہائشیوں کو ہنگامی صورتحال میں طریقہ کار سے مطلع کیا جائے اور ضرورت پڑنے پر ان کے بروقت انخلاء کو یقینی بنایا جائے۔

مزید :

صفحہ اول -