مودی کو سائیکل کا تحفہ

مودی کو سائیکل کا تحفہ
مودی کو سائیکل کا تحفہ

  

نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک )دنیابھر کے وزراء اعظم ، صدور اور وزراء اعلیٰ ایک دوسرے کو نایاب گھوڑے اور دیگر قیمتی تخائف پیش کرتے ہیں مگر نیدر لینڈز کے وزیر اعظم نے حیران کن طور پر مودی کو ایک سائیکل تحفے میں دیدی۔تفصیلات کے مطابق بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ سے ایک تصویر شیئر کی ہے جس میں وہ ایک سائیکل پر سوار ہیں اور بے حد خوش نظر آرہے ہیں ، یہ سائیکل تو عام سی ہے مگر مودی کو یہ تحفے میں ملی ہے اور نیدر لینڈز کے وزیر اعظم مارک روٹ نے انہیں اپنی جانب سے پیش کی ہے۔بھارتی وزیر اعظم نریندر ا مودی نے ا س تحفے پر اپنے ہم منصب مارک روٹ کا شکریہ ادا کیا ہے جبکہ انسٹا گرام پر ایک صارف نے مودی کو سائیکل پر سوار دیکھ کر مزاحیہ رویہ اپناتے ہوئے لکھا ہے کہ ’’آپ اس خوش بچے کی طرح نظر آرہے ہیں جسے پہلی سائیکل ملتی ہے‘‘۔

مزید : صفحہ اول