ناک میں نتھلی کانوں میں بالیاں پہن لیں

ناک میں نتھلی کانوں میں بالیاں پہن لیں
ناک میں نتھلی کانوں میں بالیاں پہن لیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ممبئی(مانیٹرنگ ڈیسک ) عامر خان اپنی فلموں کے لئے کسی بھی حد تک جا سکتے ہیں، دنگل کے لئے انہوں نے پہلے خوب وزن بڑھایا اور اس کے بعد وہ ایک بار پھر پتلے ہو گئے۔تفصیلات کے مطابق اب عامر نے 'ٹھگس آف ہندوستان' کے کریکٹر میں فٹ بیٹھنے کے لئے ناک میں نتھلی پہنی ہے. اتنا ہی نہیں انہوں نے کان میں کان کی بالیاں بھی پہن لی ہیں. اس کے لئے عامر نے حقیقت میں ناک اور کان چھِیدوالیے ہیں ساتھ ہی اس فلم کے لئے انہوں نے ایک بار پھر وزن کم کیا ہے اور وہ دبلے ہو گئے ہیں ان دنوں مالٹا میں چل رہی فلم کی شوٹنگ کے لئے 18 ویں صدی کے سمندری بحری جہاز سے ملتے جلتے، دو بڑے جہاز بنائے گئے ہیں،جبکہ اس فلم میں امیتابھ بچن بھی لیڈ رول میں نظر آ ئیں گے ،کرشن آچاریہ کے ڈائریکشن میں بن رہی اس فلم میں عامر کے اپوزٹ قطرینہ کیف اور فاطمہ صنعا شیخ نظر آنے والی ہیں۔دوسری جانب عامر کی دنگل دنیا بھر میں 2000 کروڑ روپے کا کاروبار کرنے والی پہلی بھارتی فلم بن گئی ہے اس سے پہلے کسی بھی انڈین فلم نے دنیا بھر دو ہزار کروڑ کی کمائی نہیں کر پائی

مزید :

صفحہ اول -