اٹوٹ انگ نہیں، مقبوضہ کشمیر بھارت کے زیر انتظام علاقہ ہے،امریکہ

اٹوٹ انگ نہیں، مقبوضہ کشمیر بھارت کے زیر انتظام علاقہ ہے،امریکہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) مقبوضہ کشمیر بھارت کا اٹوٹ انگ نہیں ، امریکا نے مقبوضہ کشمیر کو بھارت کا زیر انتظام علاقہ قرار دے دیا۔ بھارتی وزیر اعظم کی خاموشی پر اپوزیشن جماعت کانگریس نے نریندر مودی کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔بھارت کی جانب سے کشمیر کو اٹوٹ انگ قرار دئیے جانے کے دعووں پر امریکہ نے پانی پھیر دیا۔ امریکی محکمہ خارجہ نے حزب المجاہدین کے سربراہ سید صلاح الدین کے خلاف جاری بیان میں مقبوضہ کشمیر کو بھارت کے زیر انتظام علاقہ قرار دے دیا۔نریندر مودی کے دورہ واشنگٹن کے موقع پر امریکہ نے حزب المجاہدین کے سربراہ سید صلاح الدین کو دہشت گرد قرار دے دیا تاہم جاری کیے گئے سرکاری بیان میں مقبوضہ جموں و کشمیر کو بھارت کے زیر انتظام علاقہ لکھا۔ اس تمام صورتحال پر امریکہ میں موجود بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کو خاموش رہنا پڑا جس پر بھارت میں انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا ۔
علاقہ

مزید :

صفحہ اول -