عمران خان نے اداروں کو دباؤ میں لانے کی نئی لہر شروع کر دی مگر قانون دباؤ میں نہیں آئیگا: مریم اورنگزیب

عمران خان نے اداروں کو دباؤ میں لانے کی نئی لہر شروع کر دی مگر قانون دباؤ میں ...

اسلام آباد(آئی این پی) وزیرمملکت برائے اطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ جھوٹ بولنے کی عادت سے مجبور عمران خان کا مقصد صرف دوسروں پر الزام لگانا اورپگڑیاں اُچھالنا ہے، عمران خان کا عدالتوں سے فرار حاصل کرکے احتساب کی بات کرنا مضحکہ خیز ہے، عمران خان نے اداروں کو دباؤ میں لانے کی ایک لہر شروع کردی ہے ، قوم انھیں مسترد کرچکی ہے ،شریف فیملی تمام تحفظات کے باوجود جے آئی ٹی کے ساتھ تعاون کررہی ہے ،عمران خان مریم نواز سے اتنے خوفزدہ ہیں،کہ ان کی بات کیے بغیر تقریر مکمل نہیں کرتے۔بدھ عمران خان کی پریس کانفرنس کے ردعمل میں نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران خان کی بات کا جواب دینا بھی وقت کا ضیاع ہے ۔جس طرح کی کال کرکے4 سال وہ قوم کو بے وقوف بناتے رہے ہیں اور خود بنی گالہ میں ورزش کرنے بیٹھ جاتے ہیں۔ جتنے لوگ ان کے جھوٹ کی وجہ سے ان کے ساتھ ہیں پوری قوم جانتی ہے ۔انھوں نے کہا کہ عدالتوں سے فرار حاصل کرکے احتساب کی بات کرنا مضحکہ خیز ہے ،ان کو چاہیے تھا بہاولپور، پارچنار اور کوئٹہ کی شہادتوں پر بات کرئے ۔انھوں نے کہا کہ عمران خان کا مقصد صرف دوسروں پر الزام لگانا اور پگڑیاں اچھالنا ہے۔اس کے علاوہ بات نہیں کرسکتے جبکہ شریف فیملی تمام تحفظات کے باوجود جے آئی ٹی کے ساتھ تعاون کررہی ہے۔عمران خان نے ایک اور لہر اداروں کو دباؤ میں لانے کی شروع کردی ہے۔پاکستان کا آئین اور قانون کسی کے دباؤ میں نہیں آئے گا۔ مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران خان مریم نواز سے اتنے خوفزدہ ہیں کہ ان کی بات کیے بغیر تقریر مکمل نہیں کرتے۔عمران خان کو معلوم ہوچکا ہے کہ قوم انھیں مسترد کرچکی ہے۔ عمران خان کو چاہیے کہ خیبر پختونخوا کو بہتر کریں ۔

مریم اورنگزیب

اسلام آباد(آئی این پی)مسلم لیگ(ن) کے رہنماؤں طلال چودھری اور رانا ثنا ء اللہ نے کہا ہے کہ مریم نواز کو جے آئی ٹی میں طلب کرنے پر تشویش ہے ،سپریم کورٹ کے 3 رکنی بینچ نے مریم نواز کو کلیئر قرار دیا تھا ،عمران خان وزیر اعظم کے بچوں کا مقابلہ کرنے سے خوف زدہ ہیں ‘ عمران خان ملک میں انتشار اور افراتفری چاہتے ہیں ‘ قوم عمران خان کی منفی سیاست کو مسترد کر چکی ہے ‘ جے آئی ٹی کا حال بھی پی ٹی آئی جیسا ہے ۔ بد ھ کو نجی ٹی وی سے بات چیت کرتے ہوئے مسلم لیگ(ن) کے رکن قومی اسمبلی طلال چودھری نے کہا کہ یہ اشتہاری اور عوام کے فیصلے کے خلاف جانیوالے ہیں۔ قوم 10 فیصد ووٹ لینے والے کے ساتھ ہے یا 60فیصد ووٹ لینے والوں کے ساتھ؟۔ انہوں نے کہاکہ سپریم کورٹ کے 3 رکنی بنچ نے مریم نواز کو کلیئر قرار دیا تھا۔ مریم نواز کو جے آئی ٹی میں طلب کرنے پر تشویش ہے۔ ہمارے جے آئی ٹی سے متعلق تحفظات کو مزید تقویت ملی ہے۔ عمران خان وزیر اعظم کے بچوں کا مقابلہ کرنے سے خوف زدہ ہیں۔ عمران خان کون سی قوم کی بات کر رہے ہیں۔ بیلٹ پیپر پر تو شیر کا نشان نکلتے ہیں۔ وزیر قانون پنجاب رانا ثناء اللہ نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قوم عمران خان کی منفی سیاست کو مسترد کر چکی ہے۔ عمران خان ملک میں انتشار اور افراتفری چاہتے ہیں۔ عمران خان کو کوئی حق نہیں کہ وہ قوم کیلئے بات کریں۔ جے آئی ٹی کا حال بھی پی ٹی آئی جیسا ہے۔

مزید : صفحہ اول