ملک میں امن و امان کی صورتحال بدتر‘ عوام خود کو غیر محفوظ تصور کررہے ہیں‘ شاہ محمود قریشی

ملک میں امن و امان کی صورتحال بدتر‘ عوام خود کو غیر محفوظ تصور کررہے ہیں‘ ...

ملتان(جنرل رپورٹر)سابق وزیر خارجہ اور پاکستان تحریک انصاف کے وائس(بقیہ نمبر1صفحہ12پر )

چےئرمین مخدوم شاہ محمود قریشی نے عید الفطر کی نماز دربار غوث بہاؤ الحق پر ادا کی ۔نماز عیدکے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رکن قومی اسمبلی شاہ محمود قریشی نے کہا کہ جے آئی ٹی کو دھمکانے کی سازش ہورہی ہے۔ حکومت اداروں کو لڑارہی ہے ۔ ملک میں امن و امان کی بدتر صورتحال کے باعث عوام خود کو غیر محفوظ تصور کررہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ سانحہ احمد پور شرقیہ افسوسناک واقعہ ہے۔بہاولپور میں برن یونٹ ہوتا تو ہلاکتیں کم ہوتی۔ مخدوم شاہ محمود قریشی نے سانحہ کے متاثرین اور ملکی سلامتی کے لئے خصوصی دعاکروائی ۔اس موقع پر مخدوم مرید حسین قریشی‘ پی ٹی آئی کے رہنما زین قریشی ‘ڈپٹی مےئر سعید انصاری اور دیگر بھی موجود تھے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر