دہشتگردی معاشرے کیلئے بدنما داغ ہے‘ میاں ثاقب خورشید

دہشتگردی معاشرے کیلئے بدنما داغ ہے‘ میاں ثاقب خورشید

  

وہاڑی(بیورو رپورٹ+نا مہ نگار)دہشت گردی معاشرے کے لیے بدنما داغ ہے ، دہشت گرد انسان نہیں بھیڑیے ہیں جو بے گناہ لوگوں کی زندگیوں سے کھیلتے ہیں ایسے لو گو ں کااسلام سے کوئی تعلق نہیں ہیں یہ بات ایم پی اے میاں ثاقب خورشید نے عید کے موقع پر پو لیس لا ئن میں صحافیوں سے (بقیہ نمبر4صفحہ12پر )

گفتگو کرتے ہوئے کہی ، اس موقعہ پر ڈی پی او عمر سعید ملک ،صدر بار راؤ شیر از رضا، انجمن تاجران کے ضلعی صدر جمیل بھٹی ، صدر وہاڑی ارشاد حسین بھٹی ،نو یدا قبال قریشی، مختاراحمد بھٹی ، شاہد نیا ز بھٹو ، محمد کا مران ، میڈ یا کوآرڈنیٹر راؤ فیصل ، انچارج سیکورٹی رانا ثاقب نذیر ودیگر سول سوسائٹی کے افراد مو جود تھے اس موقعہ پر ڈی پی او عمر سعید ملک نے کہا کہ جب تک ہم میں جا ن ہے ہم اسی طرح ہر دن اپنے ملک اور وہاڑی شہر کی حفاظت کر تے رہیں گے چا ہے ہماری جا ن ہی کیوں نہ چلی جا ئے مجھے اپنے پولیس جوانوں پر بے حد فخر ہے جنہوں نے پورے رمضان اورعید نماز تک اپنی ڈیوٹی بہادری اور جانفشانی سے سرانجام دی میں ان سولٹ پیش کر تا ہوں ہم سب نے ملکر دہشت گردی کا خا تمہ کرنا ہے پو لیس لا ئن میں منعقدہ تقریب میں پولیس اہلکاروں میں امدادی چیک دیئے گئے اور خصوصاً شہداء پو لیس ، سانحہ احمد پورشرقیہ میں جا ں بحق ہونے والے افراد کیلئے دُعا کی گئی اور شہداء پو لیس کی یاد گار پر پھول چڑھائے گئے اور دُعا مغفرت کی گئی۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -