عوام کی خدمت اور علاقائی مسائل کا حل ہمارا مشن ہے‘ سلطان محمود ہنجراء
بھٹہ پور(نمائندہ پاکستان)مسلم لیگ ن کے مثبت اقدامات اور پالیسیوں کی وجہ سے ملک تعمیر و ترقی کی جانب گامزن ہے۔ان خیالا ت کا اظہار ایم۔این۔اے حلقہ 176الحاج سلطان محمود ہنجرا نے مرادآباد کے رہائشی مسلم لیگ ن یوتھ ونگ تحصیل مظفر گڑھ کے نائب صدر(بقیہ نمبر5صفحہ12پر )
راؤ راشد سلیم سے ملاقات کے موقع پر کیا۔انہوں نے کہا کہ حلقہ NA176 میں وزیر اعظم پاکستان کی جانب سے ملنے والے فنڈ سے اربوں روپے کے ترقیاتی کام مکمل ہو چکے ہیں۔چاہ ملوک والا یو۔سی مرادآباد کیلئے ڈیڑھ کلومیٹر پختہ سڑک،مرادآباد شہر کیلئے تین کروڑ کی لاگت سے نالی و ٹف ٹائل لگوانے کا اعلان کیا۔ملک سلطان ہنجرا نے کہا کہ ہمیشہ اپنے کام اور کردار کی بدولت منتخب ہوئے ہیں علاقائی مسائل کے حل اور عوام کی خدمت کرنا ہمارا مشن اور ہماری خواہش رہی ہے۔یہی وجہ ہے کہ بڑے سیاسی مخالفین کو ہمیشہ شکست ہوئی ہے۔اس موقع پر انہوں نے کہا کہ عمران خان کی مسلم لیگ کے خلاف ہرزہ سرائی اور انتقامی سیاست سے ہمارے قائدین گھبرانے والے نہیں اور نہ ہی پاکستان کی ترقی میں کوئی رکاوٹ ڈالنے دیں گے۔اس موقع پر ضلعی وائس چئیرمین ملک غلام قاسم ہنجرا اور صوبائی وزیر جیل خانہ جات بھی موجود تھے اس موقع پر مسلم لیگ ن تحصیل مظفر گڑھ کے کوارڈینیٹر چوہدری ظفر اقبال سندھو،رانا محمد شاہد،ملک عبدالرشید تھہیم،تحصیل جنرل سیکریٹری رانا غلام مرتضیٰ،اشفاق شاہ گیلانی،سید مظہر شاہ بخاری،سید تجمل شاہ گیلانی اور شیخ محمد حنیف وغیرہ موجود تھے۔