سانحہ پاراچنارواحمد پور شرقیہ، ملت جعفریہ نے عید سادگی سے منائی

سانحہ پاراچنارواحمد پور شرقیہ، ملت جعفریہ نے عید سادگی سے منائی

ملتان (جنرل رپورٹر) قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی کی اپیل پر پاراچنار، کراچی، کوئٹہ اور احمد پور شرقیہ کے سانحات میں شہادتوں کے باعث ملک بھر میں عید سادگی سے منائی گئی۔ مساجد ، امام بارگاہوں، مدارس اور کھلے میدانوں میں منعقد ہونے والے عیدا لفطر کے اجتماعات(بقیہ نمبر7صفحہ12پر )

میں نمازی کالی پٹیاں باندھ کر شریک ہوئے تاکہ ان سانحات میں شہید ہونے والوں کے ورثا سے اظہار یکجہتی اور دہشت گردی کے واقعات کی مذمت کرتے ہوئے بے حس ارباب اختیار کو متوجہ کیا جاسکے۔ شیعہ علما کونسل پنجاب کے صدر علامہ سید سبطین حیدر سبزواری نے جامعتہ النجف میں نماز عید پڑھائی ۔ اس موقع پر خطاب میں انہوں نے کہا کہ ایک عرصے سے عید کے تہوار ملت جعفریہ کے سوگوار فضا میں ہی گذر رہے ہیں۔ پاراچنار میں جمعتہ الوداع کے موقع پرہونے والی دہشت گردی سکیورٹی کے ذمہ دار اداروں کے منہ پر طمانچہ ہے۔انہوں نے کہا کہ پاراچنار کو مقبوضہ کشمیر اور غزہ بنا دیا گیا ہے، جہاں دہشت گرد بھی بے گناہ شہریوں کو قتل کرتے ہیں اور احتجاج پر سکیورٹی ادارے بھی بلاتفریق فائرنگ کرتے ہیں اور احتجاج کا بنیادی حق بھی چھین رہے ہیں۔علامہ سبطین سبزواری نے کہا کہ اگر پاراچنار کے عوام کے مطالبات تسلیم نہ کئے گئے تو شیعہ علماکونسل کل 30 جون کو نماز جمعہ کے بعد احتجاجی ریلیاں نکالے گی اور دھرنے دے گی، پنجا ب کا مرکزی دھرنا لاہور میں ہوگا۔

ملت جعفریہ عید

مزید : ملتان صفحہ آخر