عمران خان کی جدوجہد رنگ لائی،آئندہ الیکشن میں(ن)لیگ کا صفایا کردیں گے،جہانگیر ترین

عمران خان کی جدوجہد رنگ لائی،آئندہ الیکشن میں(ن)لیگ کا صفایا کردیں ...

لودھراں ( نما ئند ہ پا کستا ن ) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری جنرل و رکن قومی اسمبلی جہانگیر خا ن ترین نے عید کا دوسرا اور تیسرا دن اپنے کارکنوں کے ساتھ گزارا، وکرز اورسپورٹرز کو عید ملے اور کہا کہ عیداپنے ٹائیگرز کے ساتھ گزار کر بہت خوشی محسوس کررہاہوں۔ ہم سب کو (بقیہ نمبر8صفحہ12پر )

عید کے اس پرمسرت موقع پر غریب اور مستحق لوگوں کو نہیں بھولنا چاہیے اور انہیں بھی اپنی خوشیوں میں شامل کرنا چاییے۔ جہانگیر خان ترین نے سانحہ احمد پو ر شرقیہ میں جاں بحق ہونے والوں کے لئے اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لئے دعا بھی کروائی ۔ جہانگیر خان ترین کی رہائش گاہ پر لودھراں، میلسی،وہاڑی،ملتان، بہاولپور ،جلالپو ر پیروالا اور کوئٹہ سے بھی کارکنان پہنچے جنہوں نے جہانگیر خان ترین سے عید ملی۔۔ عید کے دوسرے اور تیسرے روز جہانگیر ترین سے عید ملنے والوں کا تانتا بندھا رہا،کارکنوں نے جہانگیر خان ترین سے عید مل کر خوشی کا اظہار کیااوراپنے محبوب قائد کے ساتھ تصویریں اور سیلفیاں بنائیں۔جہانگیر خان ترین نے عید ضلع بھر کے پارٹی رہنماؤں اور کارکنوں کو عید ملن پارٹی دی ۔عیدملن پارٹی سے خطاب کرتے ہوئے جہانگیر خان ترین نے کہا کہ پارٹی ورکرز میرا اصل سرمایہ ہیں ۔میرا دل کارکنوں کے دل کے ساتھ دھڑکتاہے۔اپنے ورکرز اور سپورٹرز کی طاقت سے انشاء اللہ آنے والے الیکشن میں بھی لودھراں سے ن لیگ کا صفایا کردیں گے۔ جہانگیر خان ترین نے کہا کہ عمران خان کی جدوجہدرنگ لے آئی ہے جہانگیر خان ترین نے گزشتہ روز بنی گالہ میں عمران خان کی زیر صدارت ہونے والے پارٹی کے اعلی سطح اجلاس میں لودھراں سے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی ۔علاوہ ازیں جہانگیر خان ترین نے واہی سلامت رائے میں قیوم ٹھاکر کے بھائی کی وفات پر ان کے گھر جاکر لواحقین سے تعزیت کی اور فاتحہ خوانی کی۔

مزید : ملتان صفحہ آخر