جے آئی ٹی کا فیصلہ جو بھی آئے حکومت کو مدت پوری کرنی چاہیے،یوسف رضا گیلانی

جے آئی ٹی کا فیصلہ جو بھی آئے حکومت کو مدت پوری کرنی چاہیے،یوسف رضا گیلانی

  

ملتان(جنرل رپورٹر)سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نے عید الفطر کی نماز دربار موسیٰ پاک شہید میں ادا کی۔ عید نماز قاری سعید سرمد نے پڑھائی ۔عید نماز کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ سانحہ (بقیہ نمبر9صفحہ12پر )

بہاولپور کے زخمیوں کو بہتر سہولیات فراہم نہیں کی گئیں ۔ملتان میں برن یونٹ کا قیام ہماری کوششوں کا نتیجہ ہے مگر آج تک یہاں سہولیات پوری ہوسکی نہ ہی سٹاف مکمل کیا گیا ہے جبکہ بہاولپور میں برن یونٹ نہ ہونے سے ہلاکتوں میں اضافہ ہوا ہے۔ اس طرح پنجاب حکومت کی کارکردگی بے نقاب ہوگئی ہے۔ سابق وزیراعظم نے کہا کہ جے آئی ٹی کا فیصلہ جو بھی آئے حکومت کو مدت پوری کرنی چاہئے۔ جمہوریت کو پٹری سے اتارنے کی کسی سازش کا حصہ نہیں بنیں گے۔ اس موقع پر سانحہ احمد پور شرقیہ کے متاثرین کے لئے خصوصی دعا کروائی گئی۔ سابق وزیراعظم کے ہمراہ مخدوم سید وجاہت حسین گیلانی‘مخدوم غلام یزدانی گیلانی‘احمد مجتبیٰ گیلانی‘ عبدالقادر گیلانی‘ علی موسیٰ گیلانی ‘علی حیدر گیلانی‘ سید علی قاسم گیلانی‘ سید ابو الحسن گیلانی ‘سجاد گیلانی ‘اشر ف قریشی بھی تھے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -