تحریک انصاف ملک میں آئین و قانون کی حکمرانی کی جنگ لڑ رہی ہے‘ جہانزیب کھچی

تحریک انصاف ملک میں آئین و قانون کی حکمرانی کی جنگ لڑ رہی ہے‘ جہانزیب کھچی

  

میلسی(نمائندہ پاکستان) تحریک انصا ف کی سینٹرل کمیٹی کے رکن ایم پی اے محمد جہانزیب خان کھچی نے کہا ہے کہ تحریک انصاف(بقیہ نمبر23صفحہ12پر )

ملک میں آئین اور قانون کی حکمرانی کی جنگ لڑ رہی ہے چیئرمین عمران خان کی جدوجہد کے نتیجے میں ملکی تاریخ میں پہلی بار وزیر اعظم اور ان کا پورا خاندان قانون کے سامنے جوابدہ ہو چکا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی اقامت گاہ فدہ ٹاؤن میں شہریوں اور تحریک انصاف کے کارکنوں کے وفود سے عید ملنے کے دوران کیا انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ اور پاک افواج ملک کے دو ایسے ادارے ہیں جن پر پوری قوم کو غیر متزلزل اعتماد ہے لیکن حکمران اپنی کرپشن بے نقاب ہونے پر ان اداروں پر بھی تنقید کر کے انہیں متنازعہ بنانے کی کوشش کر رہے ہیں لیکن قوم اب حقائق جان چکی ہے لہٰذا جلد ہی کرپٹ حکمران اقتدار سے باہر ہوں گے اس موقع پر حیدر خان، ملک محمد حبیب، حافظ محمد اصغر، مبشر خان سگو، سید اقبال شاہ، ملک نور محمد کھنڈ، سید اظہر عباس بخاری، سید تصور حسین بخاری، سید عابد حسین نقوی سمیت دیگر موجود تھے ۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -