احمد پور کے دلخراش واقعہ نے پوری قوم کو افسردہ کر دیا‘ کرم داد واہلہ

احمد پور کے دلخراش واقعہ نے پوری قوم کو افسردہ کر دیا‘ کرم داد واہلہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ٹھٹھہ صادق آباد(نامہ نگار) ایم پی اے چوہدری کرم داد واہلہ نے کہا ہے کہ عید سے قبل احمد پور شرقیہ کے دلخراش واقعہ نے پوری قوم کو(بقیہ نمبر24صفحہ12پر )
افسردہ کر دیا ہے،سانحہ احمد پور شرقیہ کے غم زدہ خاندانوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں ۔انہوں نے ان خیالات کا اظہار عید الفطر کی نماز کے بعد اپنی رہائش گاہ پر معززین علاقہ سے ملاقات کے دوران کیا۔ایم پی اے چوہدری کرم داد واہلہ نے سانحہ احمد پور شرقیہ میں بڑے جانی نقصان پر اظہار افسوس کرتے ہوئے مرحومین کی مغفرت کیلئے دعا کی۔اس موقع پر میونسپل کمیٹی جہانیاں میں اپوزیشن لیڈر چوہدری وحیدسردار سندھو،چوہدری عمران مٹھو گل ،رانا احسان اللہ ایڈووکیٹ ،علی رضا شاہ ،حسیب خالد جوئیہ،محمد عارف سعید ،محمد مکی،خالد محمود بھٹی ،چوہدری سرور نذیر آرائیں،ڈاکٹر اقبال حنیف،ڈاکٹر محمد یٰسین ،ڈاکٹر شفیق گل اور دیگر بھی موجود تھے۔