ملتان سمیت صوبہ بھر میں ایجوکیٹرز بھرتی کا مرحلہ عید سے1روز قبل مکمل کرلیا گیا

ملتان سمیت صوبہ بھر میں ایجوکیٹرز بھرتی کا مرحلہ عید سے1روز قبل مکمل کرلیا ...

  

ملتان (سٹاف رپورٹر)ملتان سمیت صوبہ بھرمیں ایجوکیٹرز کی بھرتیوں کو عید سے ایک روز پہلے مکمل کرکے حتمی شکل دے دی گئی۔ضلع(بقیہ نمبر25صفحہ12پر )

ملتان میں ای ایس ای کی1552بھرتیاں کی جانا تھیں۔مگران میں سے1452کو سلیکٹ کرلیاگیا۔اس طرح94فیصد سلیکشن ہوگئی۔ایس ای ایس ای کی ملتان میں251اسامیاں پرہونا تھیں۔ان میں سے 178 اسامیاں پر کرلی گئیں اور تکمیل کی شرح 79فیصد رہی۔اس طرح ایس ایس ای گریڈ16 میں 46 اسامیاں پر کی جانا تھیں مگر 45اسامیاں 98فیصد مکمل ہو ئیں۔کئی اضلاع میں سوموار عید کے روز بھی کام مکمل کیا گیا۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -