جمشید دستی کی نظر بندی کیخلاف انوکھا احتجاج،پنجرے میں بند رہ کر عید منائی

جمشید دستی کی نظر بندی کیخلاف انوکھا احتجاج،پنجرے میں بند رہ کر عید منائی

ٹبہ سلطان پور(نمائندہ پاکستان) عوامی راج پارٹی ضلع وہاڑی کے صدر مزدور لیڈر حلقہ پی پی238صفدر عباس خان منیس کا اپنے لیڈر سربراہ عوامی راج پارٹی رکن قومی اسمبلی جمشید احمدخان دستی کی نظر بندی کے خلاف انوکھا احتجاج عید الفطر کے روز چوک عاصم میں خود کو پنجر میں بند کرلیا (بقیہ نمبر18صفحہ12پر )

کارکنوں کی بڑی تعداد نے عید الفطر چوک عاصم میں ہی گزاری تفصیل کے مطا بق عوامی راج پارٹی کے سربراہ رکن قومی اسمبلی جمشید احمد خان دستی کو نظر بند کیے جا نے پر احتجاجاََاور جمشید احمد خان دستی سے اظہار یگجتی کرتے ہوئے ضلع وہاڑی میں عوامی راج پارٹی کے صدر مزدور لیڈر حلقہ پی پی238صفدر عباس خان منیس نے عید الفطر اپنے اہل خانہ کے ساتھ منانے کی بجائے اپنے کارکنوں کے ہمراہ بازوں پر سیای پٹیاں باندھ کرچوک عاصم میں خود کو پنجرے میں بند کر کے منائی اس موقع پر صفدر عباس خان منیس نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے لیڈر جمشید احمد خان دستی سے تخت لاہور والے انتقام لے رہے ہیں ان کی بڑھتی ہوئی سیاسی پوزیشن کو دیکھ کر اُوچھے ہتھکنڈوں پر اُتر آئے ہیں ہمارے لیڈر جمشید احمد خان دستی جیلوں سے ڈرنے والے نہیں ہیں وہ حقیقی طور پرمزدروں کے لیڈر ہیں اور مزدوروں کے حق کے لیے جنگ لڑتے رہیں گے،اس موقع پر حاجی سہیل ، سجاد حسین گجر ، محمد اشرف بھٹی ، مظہر عباس خان منیس ، اللہ رکھا ، محمد مشتاق ، محمدیامین کمبوہ ، عابد کھوکھر ، فیاض اسرا ، حاجی سہیل ، شہزاد میتلا، اقبال سیال ، ظفر عباس خان منیس ،الیاس گجر ، مجید کھپرا ، الیاس جھیڈا ، مظہر عباس خان منیس سمیت سینکڑوں کارکن بھی موجود تھے ۔

مزید : ملتان صفحہ آخر