ٹرمپ کی غلط پالیسیوں سے دنیا غیر محفوظ ہو رہی ہے‘ ارشاد احمد ارائیں

ٹرمپ کی غلط پالیسیوں سے دنیا غیر محفوظ ہو رہی ہے‘ ارشاد احمد ارائیں

  

گگو منڈی (نامہ نگار)سید صلا ح الدین کی دہشت گرد قرار دے کر امریکہ بھی بھارت کی طرف سے جاری کشمیریوں پر ظلم و ستم میں شریک ہو گیا ہے ٹر مپ کی غلط پا لیسیوں سے دنیا غیر محفو ظ ہو رہی ہے ان خیا لا ت کا اظہا ر مسلم لیگی رکن صوبائی اسمبلی چوہدری ارشاد احمد آرائیں نے حِزب(بقیہ نمبر40صفحہ12پر )

المجا ہدین کے سربراہ سید صلا ح الدین کو امریکہ اور بھارتی سر براہان کی ملا قات میں دہشت گرد قرار دینے کے اعلا ن پراپنے ردِ عمل کا اظہار کر تے ہوئے کہا انہوں نے کہا کہ سید صلا ح الدین اقوام متحدہ کی طرف سے پاس کی گئی کشمیریوں کو حق خودارادیت دینے کی قرار دادوں پر عملدرآمد کر وانے کیلئے جدو جہد کر رہے ہیں لیکن امریکہ ان قرار داردوں پر عملدر آمد میں رکا وٹ ڈ النے والے بھارت کو گلے لگا کر اُس کی ننگی جارحیت کی حمائت کر رہا ہے اور کشمیری مجاہدین آزادی کو دہشت گر قرار دے رہا ہے اس فیصلہ کے نتیجہ میں کشمیریوں کی جدوجہد آزادی میں مزید تیزی آئے گئی انہوں نے کہا امریکہ ہوش کے ناخن لے اور مودی کی انتہا پسند انہ پالیسیوں کی حمائت کی بجائے دنیا میں قیام امن کی کوششوں کو فروغ دے امریکہ کی پالسیوں سے دنیا کا امن تباہ ہو رہا ہے جس کا خمیازہ ایک دن امریکہ کو بھی بھکتنا پڑے گا ۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -