کشمیریوں کے قتل عام کیلئے انڈین سرکار پر ٹرمپ کا ہاتھ ہے،جماعتہ الدعوۃ

کشمیریوں کے قتل عام کیلئے انڈین سرکار پر ٹرمپ کا ہاتھ ہے،جماعتہ الدعوۃ

  

ملتان(جنرل رپورٹر)جماعۃ الدعوۃ ملتان کے رہنماؤں نے امریکہ کی طرف سے حزب المجاہدین کے سربراہ سید صلاح الدین کو دہشت گرد قرار دیے جانے پرشدید ردعمل کا اظہار کرتے (بقیہ نمبر19صفحہ12پر )

ہوئے کہا ہے کہ امریکہ کے حالیہ اعلان سے انڈیا،امریکہ کا گٹھ جوڑ واضح ،اور یہ بھی ثابت ہو گیا کہ کشمیریوں کے قتل عام کے لیے انڈین سرکار کے سر پر ٹرمپ کا ہاتھ ہے۔سید صلاح الدین دہشت گرد نہیں بلکہ کشمیری قوم کے لیڈر اور ہیرو ہیں۔نریندر مودی کے کہنے پر امریکہ کی جانب سے انہیں دہشت گرد قرار دینے پر تحریک آزادی رکنے والی نہیں بلکہ اور زیادہ مضبوط ہو گی۔ان خیالات کا اظہار جماعۃ الدعوۃ ضلع ملتان کے مسؤل میاں سہیل احمد،عبدالحلیم خان،محمد ارشد،مفتی محمد زبیر،محمد سلمان،عبدالرحمان،محمد عمران،محمد آصف،عبدالرحمان شاہین و دیگر نے اپنے ایک بیان میں کیا۔میاں سہیل احمد کا کہنا تھا کہ روزانہ بے گناہ کشمیریوں کو شہید، ان کی املاک تباہ اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں کی جارہی ہیں لیکن امریکہ کو نہتے کشمیریوں پر ڈھائے جانے والے ظلم و بربریت اور کشمیریوں کے بہتے خون کی کوئی پرواہ نہیں ہے اور محض اسلام و مسلمان دشمنی کی بنیاد پر کشمیر ی لیڈروں کو دہشت گرد قرار دیکر بھارتی زبان بولی جارہی ہے۔ کشمیریوں کے حق میں آواز بلند کرنے والی شخصیات کے دہشت گرد ہونے کا اعلان کرنے والے بھارت و امریکہ خود دنیا کے سب سے بڑے دہشت گرد ہیں جو مختلف خطوں و علاقوں میں لاکھوں مسلمانوں کا خون بہانے میں مصروف ہیں۔ امریکہ کے سید صلاح الدین کو دہشت گرد قرار دینے سے حقائق تبدیل نہیں کئے جاسکتے۔حقیقت یہ ہے کہ برہان وانی کی شہادت کے بعد کشمیری قوم کی مضبوط جدوجہد آزادی کے نتیجہ میں کشمیر ہاتھ سے نکلتا دیکھ کر بھارت سخت بوکھلاہٹ کا شکار ہے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -