نواز شریف نے ملک کو مسائل سے نکال کر ترقی کی راہ پر گامزن کر دیا‘ محمد خان ڈاہا

نواز شریف نے ملک کو مسائل سے نکال کر ترقی کی راہ پر گامزن کر دیا‘ محمد خان ...

خانیوال(بیورونیوز) مسلم لیگ(ن) کے رہنماممبرقومی اسمبلی محمدخان ڈاہا نے کہاکہ وزیراعظم میاں نوازشریف نے ملک وقوم کو مسائل کی دلدل سے نکا ل کر تعمیروترقی ،خوشحالی کی (بقیہ نمبر42صفحہ12پر )

راہ پر گامزن کردیاہے عوام ان کے ساتھ ہیں الیکشن2018میں عوام کے تعاون سے ملک بھرمیں کلین سویپ کر یں گے وہ اپنی رہائشگاہ پر میونسپل کمیٹی خانیوال کے وائس چیئرمین راناعبدالرحمن خاں کی قیادت میں عید کیلے ملنے آنے والے کونسلرز اورمعزز ین علاقہ سے بات چیت کررہے تھے۔انہوں نے کہاکہ ہرالیکشن میں سیاسی وفاداریاں تبدیل کرنے والوں سے حلقے کے عوام بخوبی آگاہ ہیں علاقے کی تعمیروترقی اورعوامی مسائل کوبلاامتیاز حل کرنااولین ترجیح ہے خدمت خلق کا مشن جاری رکھیں گے ۔اس موقع پر سابق صوبا ئی وزیرحاجی عرفان احمدخان ڈاہا نے کہاکہ بلدیہ خانیوال کے کونسلرز عوام کی خدمت کیلے اپناموثر رول اداکریں بلدیاتی نظام کے ثمرات عوام کی دہلیز تک پہنچانے کیلے اپنے مکمل کا یقین دلایا اورکہاکہ عوامی مسائل حل کرناہماری اولین ترجیح ہے۔اس موقع پر راناعبدا لرحمن خاں ،شیخ فتح علی،ملک محمد یامین،چوہدری انورعلی جٹ، رائے محمداعظم،رانا اکبر، حاجی محمداسلم رحمانی، لیاقت رحمانی، اجمل انصاری، ارشاد احمد ببی، رانامنظور احمد، دیگر کو نسلرز ومعززین حاجی عبدالوحید ،عامرسعید، تنویرشاہین، راناکاشف ودیگر شامل تھے ۔

مزید : ملتان صفحہ آخر