چور دروازے سے اقتدار کا خواب دیکھنے والے 1 سال مزید انتظار کریں‘ احمد یار ہنجراء
کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر)صوبائی وزیر جیل خانہ جات ملک احمد یار ہنجراء نے کہا ہے کہ عید ہمیں آپس میں بھائی چارے،اخوت اور محبت کا درس دیتی ہے، عید کی اصل خوشی دکھی انسانیت کی خدمت میں ہے ، عید کے موقع پر ہمیں تمام باہمی اختلاف بھلا کر ایک ہونا چاہئے،ملک کو جمہوریت کی(بقیہ نمبر10صفحہ12پر )
پٹڑی سے اتارنے والے ملک وقوم کے خیر خواہ نہیں،چور دروازے سے اقتدارحاصل کرنے کا خواب دیکھنے والے1سال مزید انتظار کریں عمران خان کا کوئی ایجنڈا نہیں من گھڑت الزامات کے ذریعے ملک کو مشکلات اور قوم کو گمراہ کرنے کی سازش ہے،پنجاب بھر کی جیلوں میں قیدیوں اور ان سے ملاقات کیلئے آنے والے لواحقین کیلئے بھر پور اقدامات شروع کر دئے ہیں،ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہنجراء ہاؤس پر عید ملنے کیلئے آنے والے عمائدین علاقہ وصحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا،اس موقع پر ضلعی وائس چےئرمین ملک غلام قاسم ہنجراء،چےئرمین ٹاؤن کمیٹی دائرہ دین پناہ ملک نصیر الدین ہنجراء ،چےئرمین میونسپل کمیٹی کوٹ ادو ملک شاہد حسین برار،جنرل کونسلر چوہدری عبدالوحید،سابق کونسلر عاشق حسین،محمد اظہر فاروق ودیگر بھی موجودتھے، انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت محنت،خدمت،دیانت شفافیت کی سیاست پر یقین رکھتی ہے، عوام انتشار کی سیاست سے بیزار ہو چکے ہیں اور الیکشن2018 میں عوام جھوٹ بولنے والوں کومسترد کر دیں گیانہوں نے کہا کہ 2013میں جب انکی حکومت آئی تو اس وقت ملک میں دہشت گردی،بدامنی،کرپشن،اداروں کی بد حالی اور لوڈ شیڈنگ اپنے عروج پر تھی جبکہ آج ملک میں خوشحالی ہے،ہمارے ملک کی خوش قسمتی ہے اسے میاں برادران جیسے لیڈر ملے ہیں جنکی امانت،دیانت پر کوئی انگلی نہیں اٹھا سکتاانہوں نے کہا کہ قیدیوں کو تمام تر سہولیات دینے کیلئے پنجاب بھر کی40 جیلوں میں ملاقات شیڈز،بیرکس،کچن ،سکول،واٹر فلٹریشن پلانٹ،وارڈن کی رہائش گاہوں پر تیزی سے کام جاریہے،سانحہ احمد پور شرقیہ سمیت پارہ چنارکوئٹہ دھماکے پرشدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دہشت گردی سے پاک معاشرہ دنیا میں عزت واحترام کی نگاہ سے دیکھا جاتاہے،پوری قوم کی دعائیں اور حمایت بہادر ا فواج پاکستان کے ساتھ ہے ، انہوں نے اس سانحہ میں قیمتی جانوں کے ضیاع پردلی افسوس کا اظہار کرتے ہوئے جاں بحق ہونے والوں کے درجات کی بلندی اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی ہے،عید الفطر پر قیدیوں بارے ایک سوال کے جواب میں صوبائی وزیر جیل خانہ جات ملک احمد یار ہنجراء نے کہا کہ عیدالفطر کے پر مسرت موقع پرمعمولی نوعیت کے4قیدیوں کی اپنی جیب سے جرمانہ کی رقم ادا کرکے انہیں رہائی دلوادی، رہائی پانے والوں میں سب جیل چکوال میں قید زاہد اقبال،ڈسٹرکٹ جیل اٹک میں قیدمحمد افتخار،ڈسٹرکٹ جیل جہلم میں قیدعثمان علی اورمحمدحنیف شامل ہیں،قید سے رہائی پانے والے والوں نے آئندہ پر امن اور قانون پسند شہری بن کر زندگی بسر کرنے کا عزم کیا ہے۔