میپکو ریجن میں1ارب92کروڑ57لاکھ20ہزار یونٹس کی بجلی چوری
ملتان (سٹاف رپورٹر) میپکو ریجن میں بجلی چوری بڑھ گئی ۔مالی سال 17۔2016ء کے ابتدائی گیارہ ماہ جولائی تا مئی کے دوران میپکو ریجن میں ایک ارب 92 کروڑ 57 لاکھ 20 ہزار(بقیہ نمبر43صفحہ12پر )
\ یونٹس کی بجلی چوری اور نقصانات کی نذر ہوئی جو ملک کی کسی بھی تقسیم کار کمپنی میں سب سے بڑا نقصان ہے۔ پروگریسو لائن لاسز 0.83 فی صد اضافے سے 13.12 فی صد سے بڑھ کر 13.95 فی صد ہوگئے۔ سرکاری رپورٹ کے مطابق میپکوریجن میں گیارہ ماہ کے دوران 13 ارب 80 کروڑ 51 لاکھ 90 ہزار یونٹس بجلی وصول کی جبکہ 11 ارب 87 کروڑ 94 لاکھ 70 ہزار یونٹس کی بلنگ ہوئی۔ میپکو مظفر گڑھ سرکل 2.05 فی صد اضافے کے ساتھ لائن لاسز میں اضافے اور بجلی چوری کے ساتھ پہلے نمبر پر ہے۔ جولائی ، مئی 16۔2015ء میں لائن لاسز 9.86 فی صد تھے جبکہ جولائی ، مئی 17۔2016ء میں لائن لاسز 11.91 فی صد رہے۔ میپکو ملتان سرکل کے لائن لاسز 1.23 فی صد اضافے سے 11.12 فی صد سے 12.35 فیصد ہوگئے۔ وہاڑی سرکل کے لائن لاسز گزشتہ سال 14.22 فی صد رہے جبکہ رواں سال 14.22 فی صد ہی رہے۔ بہاولپور سرکل 0.12 فی صد سے 13.21 فی صد سے بڑھ کر 13.34 فی صد ہوگئے۔ رحیم یار خان سرکل 1.11 فی صد اضافے سے 17.49 فی صد سے 18.61 فی صد ہوگئے۔ بہاولنگر سرکل 0.73 فی صد اضافے سے 12.63 فی صد سے بڑھ کر 13.36 فی صد ہوگئے۔ خانیوال سرکل 0.25 فی صد کمی سے 14.07 فی صد سے کم ہو کر 13.83 فی صد ہوگئے۔ ساہیوال سرکل 0.07 فی صد کمی سے 13.46 فی صد سے کم ہو کر 13.39 فی صد ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق لائن لاسز اور بجلی چوری کے نقصانات ایک محتاط اندازے کے مطابق 26 ارب روپے سے تجاوز کرگئے ہیں۔