دارلعلوم عبیدیہ قدیر آباد میں 3بار نماز عید پڑھائی گئی

دارلعلوم عبیدیہ قدیر آباد میں 3بار نماز عید پڑھائی گئی

ملتان(جنرل رپورٹر)جگہ ایک مگر نماز عید کے تین اجتماعات، دارالعلوم عبیدیہ قدیرآباد ملتان تین اجتماعات کے باعث منفرد(بقیہ نمبر46صفحہ12پر )

حیثیت اختیار کر لی، مفتی محمد عبدالقوی نے بھی نماز عید کی امامت کی۔ دارالعلوم عبیدیہ میں نماز عید کا پہلا اجتماع 8 بجے منعقد کیا گیا جس میں مفتی محمد عبدالقوی کے چچا پروفیسر عبدالواحد ندیم نے نماز پڑھائی، دوسرا اجتماع 8 بج کر 45 منٹ پر منعقد ہوا جس میں مفتی محمد عبدالقوی نے خود نماز عید کی امامت کی۔ تیسرا اجتماع 9 بج کر 15 منعقد ہوا جس میں مفتی محمد عبدالقوی کے کزن مفتی عبدالعلی نے نماز عید کی امامت کی۔ اس سلسلہ میں مفتی محمد عبدالقوی کا ’’پاکستان‘‘ سے بات چیت کرتے ہوئے کہنا ہے کہ نماز عید کے اجتماعات میں شہریوں کے بے تحاشا جم غفیر کو دیکھتے ہوئے نماز عید کے تین اجتماعات کا انعقاد کیا گیا۔

3اجتماعات

مزید : ملتان صفحہ آخر