عید تعطیلات ختم ہوتے ہی ریلوے سٹیشنوں بسوں کے اڈوں پر مسافروں کا رش 33 فیصد کرائے سے محدود تعداد مستفید
ملتان(جنرل رپورٹر+سپیشل رپورٹر) عید تعطیلات ختم ہوتے ہی ریلوے سٹیشنوں‘ بس اڈوں پر واپس جانے والوں کا رش لگا رہا ۔ محکمہ ریلوے کی جانب سے چلائی جانے والی خصوصی(بقیہ نمبر48صفحہ12پر )
ٹرینوں کا سلسلہ بھی گزشتہ روز ختم ہوگیا جس کی وجہ سے کراچی‘ لاہور اور دیگر شہروں کو جانے والوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ مسافروں کے رش کے باعث ریزرویشن آفس کے کمپیوٹرز کا بھی لنک ڈاؤن رہا اور بکنگ بند رہی بیشتر مسافروں کو اوپن ٹکٹ پر سفر کرنا پڑا۔ ریلوے کی جانب سے عید الفطر کے پہلے دو روز 33فیصد کرایہ کا فائدہ مسافروں کو صرف ایک دن مل سکا۔ عید کے پہلے روز کی بکنگ کروانے والوں کو چاند نظر نہ آنے کے باعث پورا کرایہ ادا کرنا پڑا ۔
ریلوے کرائے