عید پر بیوٹی پارلر اور ہیئر سیلون مالکان کی چاندی ‘ ملتان کی جھیل سکیورٹی رسک بنی رہی

عید پر بیوٹی پارلر اور ہیئر سیلون مالکان کی چاندی ‘ ملتان کی جھیل سکیورٹی ...

ملتان(جنرل رپورٹر) عید الفطر کے موقع پر بیوٹی پارلر اور ہیئر سیلون مالکان کی خوب چاندی رہی۔ عید کا تہوار ہو یا کوئی اور خوشی کا (بقیہ نمبر49صفحہ12پر )

موقع خواتین بناؤ سنگھار کا خوب اہتمام کرتی ہیں۔عیدالفطر کے موقع پر بیوٹی پارلرز پر خواتین کا رش دیکھا گیا اور پارلر مالکان نے خوب عیدی کمائی۔عیدالفطر کے موقع پر ملتان اور جنوبی پنجاب کی واحد اکلوتی جھیل سکیورٹی رسک بنی رہی۔ سکیورٹی فورسز کی جانب سے چونگی نمبر23اور گراس منڈی چوکوں پر ناکوں کے باعث شہریوں کو دو دو گھنٹے تک لائن میں لگنے کے بعد جھیل پر جانے کے لئے راستہ ملا ۔ دیگر شہروں سے آئے متعدد افراد کو موٹرسائیکلوں پر شیشے اور ہیلمٹ نہ ہونے کے باعث واپس بھجوایا جاتا رہا ۔

سکیورٹی رسک

مزید : ملتان صفحہ آخر