عید پر جھولوں کیخلاف کریک ڈاؤن ، 50 سے زائد ضبط کر لیے گئے

عید پر جھولوں کیخلاف کریک ڈاؤن ، 50 سے زائد ضبط کر لیے گئے

ملتان ( سپیشل رپورٹر)عید الفطر کے تینوں روز ضلعی ٹاسک فورس نے شہر بھر میں خطر ناک جھولوں کے خلاف کریک ڈاؤن کیا اور 50سے زائد جھولے اور جمپنگ سٹینڈ قبضے میں لے لئے ۔ ٹاسک فورس نے چناب پارک ، جناح پارک اور شاہ شمس پارک سمیت مختلف پارکوں کا بھی (بقیہ نمبر53صفحہ12پر )

وزٹ کیا اوراپنی نگرانی میں جھولوں کو بند کرایا ۔ٹاسک فورس میں اسسٹنٹ کمشنر صدر مدثر فارقلیط ، اسسٹنٹ کمشنر ہیڈ کوارٹر فاروق ڈوگر، جنرل اسسٹنٹ ریونیو ملک عطاء الحق اور سول ڈیفنس آفیسر فاطمہ بی بی شامل تھیں۔

مزید : ملتان صفحہ آخر