عید پر غرباء کے علاقے پھر گندگی میں ڈوبے رہے

عید پر غرباء کے علاقے پھر گندگی میں ڈوبے رہے

ملتان ( سپیشل رپورٹر) عیدالفطر کے موقع پر شہر کی معروف سڑکوں اور پوش علاقوں کی صفائی ،تاہم غریبوں کی بستاں اور مضافاتی علاقے گندگی میں ڈوبے رہے تاہم دوسری جانب سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی ملتان کی جانب سے عید الفطر پر شہر کو صاف ستھرا رکھنے کیلئے مثالی اقدامات کئے گئے ، شہر (بقیہ نمبر54صفحہ12پر )

بھر کی مصروف شاہراؤں ، عبادت گاہوں اورپارکوں سمیت رہائشی علاقوں کو بھر پور انداز میں صاف کرکے چونا اور پانی کا چھڑکاؤ بھی یقینی بنایا گیا ۔ عید الفطر کے تینوں روز صفائی آپریشن میں 1ہزار سے زائد سینٹری ورکرز اور بھاری مشینری نے حصہ لیا۔ اس موقع پر سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے منیجنگ ڈائریکٹر عمران نور کی جانب سے منیجر آپریشن محمد عثمان نے ایس او ایس ویلج کے یتیم بچوں اور اپنے سٹاف میں عیدی اورتحائف بھی تقسیم کئے ۔

مزید : ملتان صفحہ آخر