سید احمد سعید کاظمیؒ کے 32ویں سالانہ عرس کی تقریبات شاہی عید گاہ میں شروع

سید احمد سعید کاظمیؒ کے 32ویں سالانہ عرس کی تقریبات شاہی عید گاہ میں شروع

ملتان ( جنرل رپورٹر) جمعیت علماء پاکستان اور جماعت اہل سنت پاکستان کے بانی برصغیر کے جید عالم دین غزالئی زماں حضرت علامہ سید احمد سعید کاظمیؒ کے 32ویں عرس کی(بقیہ نمبر51صفحہ12پر )

تقریبات شاہی عید گاہ میں شروع ہوگئیں تقریبات کا افتتاح دربار کے سجادہ نشین اور جماعت اہل سنت پاکستان کے سربراہ علامہ سید مظہر سعید کاظمی نے چادر پوشی سے کیا ۔تقریب میں سابق وفاقی وزیر مذہبی امور سید حامد سعید کاظمی،علامہ سید ارشد سعید کاظمی ،صاحبزادہ سید طاہر سعید کاظمی،صاحبزادہ جاوید سعید کاظمی،ڈاکٹر سید اطہر سعید کاظمی،سید احسن سعید کاظمی،سید احمد سعید کاظمی،سید محمد سعید کاظمی،صاحبزادہ احمد سلیم قریشی،احمد رضا قریشی،احمد کلیم قریشی،علامہ محمد فاروق خان سعیدی،قاری خادم حسین سعیدی،ڈاکٹر محمد صدیق خان قادری،قاری غلام فرید اظہری،مولانا عبدالرزاق نقشبندی نے شرکت کی حمید نواز عاصم ،احمد نواز عصیمی نے ہدیہ منقبت پیش کیا افتتاحی تقریب میں علامہ سید مظہر سعید کاظمی نے پاکستان کی سالمیت و استحکام کے علاوہ سانحہ احمد پور شرقیہ کے شہداء کیلئے دعائے مغفرت و بلندی درجات اور اس سانحہ کے زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی سالانہ عرس کی تقریبات آج 29اورکل 30جون کو جاری رہیں گے ملک بھر سے ممتاز علماء و مشائخ کے علاوہ عقیدت مند کثیر تعداد میں شریک ہوں گے۔

عرس

مزید : ملتان صفحہ آخر