وزیر اعلیٰ انسپکشن ٹیم کے رکن کا جائے حادثہ کا دورہ، تفصیلی تکنیکی معائنہ کیا

وزیر اعلیٰ انسپکشن ٹیم کے رکن کا جائے حادثہ کا دورہ، تفصیلی تکنیکی معائنہ ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بہاولپور ( بیورورپورٹ)وزیر اعلیٰ انسپکشن ٹیم کے ممبر انجینئرنگ تنویر سہو نے آئل ٹینکر جائے حادثہ احمد پور شرقیہ پکا پل موضع (بقیہ نمبر16صفحہ12پر )

رمضان بستی جوئیہ کا تفصیلی تکنیکی معائنہ کیا۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر احمد پور شرقیہ عبد الرؤف مہر نے انہیں حادثہ سے متعلق بریفنگ دی۔اس موقع پر میڈیکل سپرنٹنڈنٹ تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال احمد پور شرقیہ بھی ان کے ہمراہ تھے۔اسسٹنٹ کمشنر عبد الرؤف نے بتایا کہ آئل ٹینکر کو آگ صبح 6بج کر 15منٹ پر لگی اور126افراد آتش زدگی کا شکار ہو کر لقمہ اجل بن گئے جبکہ ڈیڑھ سو سے زائد افراد زخمی ہوئے جن کو قریب ترین ہسپتالوں بہاول وکٹوریہ ہسپتال بہاول پور ، کمبائنڈملٹری ہسپتال بہاول پور اور نشتر ہسپتال ملتان منتقل کر دیا گیا۔انہوں نے بتایا کہ معمولی زخمی افراد کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال احمد پور شرقیہ میں ہی طبی سہولیات فراہم کر دی گئیں جبکہ شدید زخمی افراد کو سپیشلائزڈ ہسپتال کو ریفر کر دیا گیا۔انہوں نے بتایا کہ حادثہ پیش آنے کے ایک گھنٹے کے اندر اندر تمام ریسکیو کاروائیاں مکمل کر لی گئیں۔حادثہ میں جانی نقصان کے ساتھ ساتھ 75موٹر سائیکل،3کاریں، ایک چاند گاڑی بھی آتش زدگی کا شکار ہوئی۔