سانحہ احمد پور شرقیہ کے امدادی کاموں میں حصہ لینے والی ایمبولینس گاڑی کو حادثہ،ڈرائیور جاں بحق

سانحہ احمد پور شرقیہ کے امدادی کاموں میں حصہ لینے والی ایمبولینس گاڑی کو ...

ملتان،بہاولپور،کہروڑپکا(جنرل رپورٹر،بیورو رپورٹ،تحصیل رپورٹر)فلاح انسانیت فاؤنڈیشن کی ایمبولینس گاڑی احمد پور شرقیہ(بقیہ نمبر15صفحہ12پر )

آئل ٹینکر حادثہ میں جاں بحق ہونے والے شخص کی تدفین کے بعد کہروڈ پکا آتے ہوئے حادثہ کا شکار ہو گئی جس سے ایمبولینس ڈرائیور جاں بحق ہو گیا ہے۔ ایف آئی ایف کی ایمبولینس گاڑی سمہ سٹہ کے قریب پہنچی تو ٹرک کے ساتھ ٹکرانے سے ایمبولینس کا ڈرائیور شدید زخمی ہو گیا جسے بہاولپور کے وکٹوریہ ہسپتال لیجایا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہو سکا اور زخمیوں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گیا۔ ایمبولینس ڈرائیور کا نام رب نواز بتایا جاتا ہے۔ حادثہ میں جاں بحق ہونے والے فلاح انسانیت فاؤنڈیشن کے رضاکار ڈرائیور نے آئل ٹینکر حادثہ میں جاں بحق ہونے والے کئی افراد کی میتیں ان کے آبائی علاقوں میں پہنچائیں اوران کی تدفین کے عمل میں حصہ لیا۔

مزید : ملتان صفحہ آخر