سانحہ احمد پور شرقیہ اور پارا چنار نے پوری قوم کو سوگوار کر دیا‘ نوید الحق ، عبدالوحید ارائیں
ملتان(جنرل رپورٹر)مےئر ملتان نوید الحق ارائیں اور سابق صوبائی وزیر چوہدری(بقیہ نمبر3صفحہ12پر )
عبدالوحید ارائیں نے عید الفطر کی نماز مسجد الحق سٹی گارڈن میں ادا کی ۔نماز عید کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مےئر ملتان کا کہنا تھا کہ آج تمام مذاہب کو مبارکباد دینے کا دن ہے۔ عید کی خوشیوں میں مساکین‘ یتیموں اور غریبوں کو بھی شامل کرنا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ سانحہ احمد پور شرقیہ نے پوری قوم کو سوگوار کردیا ہے۔ حکومت متاثرین کے دکھ میں برابر کی شریک ہے۔ زخمیوں کے علاج معالجہ میں کسی قسم کی غفلت نہیں برتی جائے گی اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سابق صوبائی وزیر چوہدری عبدالوحید ارائیں نے کہا کہ بہاولپور اور پاراچنار کے واقعات پر دل دکھی ہے۔ دہشتگردوں کا قلع قمع کرنے کے لئے حکومت اقدامات کررہی ہے ۔اللہ پاک ان واقعات میں جاں بحق ہونے والوں کے درجات بلند اور لواحقین کو صبر جمیل عطا کرے۔ اس موقع پر چےئرمین یونین کونسل رانا سجاد حسین اور دیگر لیگی رہنما بھی موجود تھے۔بعد ازاں مےئر ملتان نوید الحق ارائیں اور چوہدری عبدالوحید ارائیں سانحہ احمد پو ر شرقیہ کے زخمیوں کی عیادت کے لئے نشتر ہسپتال برن یونٹ بھی گئے۔