5روز قبل مظفر آباد میں ڈکیتی کے دوران قتل ہونیوالی خاتون کا قاتل شوہرنکلا

5روز قبل مظفر آباد میں ڈکیتی کے دوران قتل ہونیوالی خاتون کا قاتل شوہرنکلا

  

ملتان(کرائم رپورٹر)مظفرآباد پولیس نے 5روز قبل ڈکیتی کے دوران فائرنگ (بقیہ نمبر44صفحہ12پر )

سے قتل ہونے والی خاتون کے اصلی قاتل کا سراغ لگا کر اسے گرفتار کر لیا ہے۔ واضح رہے کہ 5روز قبل شام کے وقت اعجاز اپنی بیوی صائمہ کے ہمراہ کار پر سوار ہو کر جارہا تھا شیر شاہ روڈ کے قریب اسے نامعلوم مسلح شخص نے روک کر نقدی چھینی اور صائمہ کو چہرے پر فائر مار کر فرار ہوگیا۔جس کے نتیجے میں صائمہ موقع پر دم توڑ گئی ۔پولیس نے واردات کی مکمل تفتیش کی،بعدازاں دوران تفتیش مقتولہ کے شوہر اعجاز نے اعتراف کیا کہ صائمہ اس کے چچا کی بیٹی تھی جسے وہ ناپسند کرتا تھا اور وہ کسی اور کو پسند کرتا تھا،اس وجہ سے اس نے صائمہ کو قتل کروا دیا۔ پولیس نے اعجاز کو حراست میں لے کر فائر کر کے قتل کرنے والے شخص کی تلاش شرو ع کرد ی ہے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -