نشتر ہسپتال کے برن یونٹ میں زیر علاج سانحہ احمد پور شرقیہ کے جاں بحق افراد کی تعداد 23ہوگئی، مزید 6زخمی بہاولپور سے ملتان منتقل

نشتر ہسپتال کے برن یونٹ میں زیر علاج سانحہ احمد پور شرقیہ کے جاں بحق افراد کی ...

  

ملتان(وقائع نگار) نشتر ہسپتال کے برن یونٹ میں زیر علاج سانحہ احمد پور شرقیہ کے جاں بحق افراد کی تعداد 23ہوگئی۔ واضح رہے سانحہ کے پہلے روز اتوار کو 7زخمی جاں بحق ہوئے تھے۔ (بقیہ نمبر20صفحہ12پر )

جس میں 15سالہ محمد انصر، 20سالہ علی احسن، 15سالہ شان 16سالہ محمد اسلم، 35سالہ محمد اختر، 6سالہ محمد الطاف ،35سالہ ملازم حسین شامل ہیں ، عید کے روز 26جون 2017ء پیر کو بھی 7زخمی فوت ہوئے۔ جس میں 35سالہ محمد جمیل، 25سالہ محمد شہزاد احمد، 40سالہ محمد قاسم، 10سالہ محمد ابرار، 10سالہ بخت علی، 26سالہ معاذ، 26سالہ نعیم حسین شامل ہیں، 27جون 2017ء عید کے دوسرے روز (منگل ) 2زخمی 13سالہ مبشر اقبال اور 12سالہ زبیر فوت ہوئے۔ عید کے تیسرے روز 28جون 2017ء (بدھ) کو 7زخمی 70سالہ رشید احمد ، 25سالہ شکیل، 17سالہ سکندر اللہ، 24سالہ گل محمد ، 10سالہ منیب، سلیم اور جاوید فوت ہوئے۔دریں اثناء سانحہ احمد پور شرقیہ کے مزید 6زخمیوں کو بہاولپور سے نشتر ہسپتال کے برن یونٹ میں داخل کروایا گیا ہے۔ جن کی حالت تشویش ناک بتائی جارہی ہے۔ داخل ہونے والوں میں محمد مشتاق، محمد علی ، محمد عامر، بابر علی، محمد راشد شامل ہیں، جن کوطبی امداد کی بھر پور سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔ واضح رہے سانحہ احمد پور شرقیہ کے اس وقت 45زخمی ماڈرن برن یونٹ میں زیر علاج ہیں، ڈاکٹروں کے مطابق منتقل کیئے جانے والے زخمیوں کی حالت تشویش ناک ہے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -