سانحہ کے زخمیوں کی عیادت کیلئے وزیر اعظم، آرمی چیف کی آمد کے سلسلے میں ملتان میں سکیورٹی ہائی الرٹ رہی

سانحہ کے زخمیوں کی عیادت کیلئے وزیر اعظم، آرمی چیف کی آمد کے سلسلے میں ملتان ...

ملتان(کرائم رپورٹر) نشتر برن یونٹ ملتان میں زیر علاج سانحہ احمد پور شرقیہ کے متاثرہ افراد کی عیادت کے لیے وزیر اعظم پاکستان اور پاک فوج کے سپہ سالار کی آمد کے سلسلے میں عید کے(بقیہ نمبر22صفحہ12پر )

پہلے روز ملتان شہر میں سیکورٹی ہائی الرٹ رہی،خصوصی طور پر کینٹ ڈیرہ اڈا،نواں شہر،اور نشتر ہسپتال کے اطراف میں پاک فوج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے کنٹرول سنبھالے رکھا۔شہریوں کو آمد رودفت میں مشکلات بھی آئیں۔بعدازاں وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف ملتان نہ آئے تاہم چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے برن یونٹ کا دورہ کیا اس موقع پر کور کمانڈرملتان جنرل سرفراز ستار بھی ان کا استقبال کیا ، آرمی چیف نے احمد پور شرقیہ آئل ٹینکر آتشزدگی کے متاثرہ افراد کی عیادت کی۔اور متاثرین کے لیے نیک تمناوں کا اظہار کیا۔

سکیورٹی ہائی الرٹ

مزید : ملتان صفحہ آخر